جبر و ظلم کا کونسا حربہ ہے جو ان نہ آزمایاگیا ہو مگر آج بھی آزادی کی صدائیں بلند ہورہی ہیں
اسلام آباد (آئی این پی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امید کا مرکز فقط پاکستان، کشمیری قیادت، قومی طبقات اور تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کرتے ہوئے قابل عمل راہ حل متعارف کرایا جائے، خطے میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پائیدار قیام امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پرمختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام ایک عرصہ سے اپنی آزادی کی تمنا لئے ہوئے کہیں جام شہادت نوش کررہے ہیں تو کہیں عصمت دری، پیلٹ گنز کے ذریعے نشانہ بنایا جارہاہے، ریاستی جبر و ظلم کا کونسا حربہ ہے جو ان مظلوم عوام پر نہ آزمایاگیا ہو مگر آج بھی کشمیر سے آزادی کی صدائیں بلند ہورہی ہیں افسوس! پاکستان کی طر ف سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ،مگر اس کے باوجو دبھارت مسلسل غاصبانہ اقدامات کئے جارہاہے