تاریخ اسلام و پاکستان میں خواتین کا غیر معمولی کردار، فاطمہ جناح بھی ایسے ہی کردار کی حامل تھیں
اسلام آبا د(آئی این پی) علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ قومو ں کی ترقی میں ہمیشہ خواتین کا مرکزی کردار رہاہے، جدوجہد پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح وہ شخصیت ہیں جو نہ صرف بابائے قوم کے شانہ بشانہ رہیں بلکہ انتہائی مشکل ترین حالات میں بھائی کا ساتھ دے کر برصغیر میں پاکستان کے قیام میں اپنا ناقابل فراموش کردار ادا کیا اور بعد ازاں مشکل ترین حالات کے باوجود جمہوری ، اسلامی ، فلاحی ریاست کے قیام کی خاطر آخری دم تک جدوجہد کرتی رہیں، آئین کی بالادستی اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے ان کا نمایاں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جنا ح کی59 ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا