کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر قرعہ اندازی سے مفت دیں گے (مریم نواز)

اوکاڑہ کے محمد یاسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنےوالے پہلے ،چکوال کے طالب حسین دوسرے ،ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر تیسرے کاشتکار 
 وزیراعلیٰ مریم نواز کی تمام کاشتکاروں کو مبارکباد ،پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں :مریم نواز
وزیراعلیٰ سے یو ایس ایڈ مشن کے ڈائریکٹر کی ملاقات‘پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں 12سال بعدکاشتکاروں کیلئے نوازشریف کی ہدایت پرگرین ٹریکٹرسکیم شروع کردی گئی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعلی آفس میںمنعقدہ تقریب میں گرین ٹریکٹر سکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے آغاز کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اعلان کیاکہ 25سے 50ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دیں گے - قرعہ اندازی میں اوکاڑہ کے محمد یاسین ولد محمد اشرف گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے خوش نصیب کاشتکار قرار پائے-چکوال کے طالب حسین ولد محمد حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے دوسرے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر ولد حاجی غلام حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تیسرے کاشتکار ہیں-اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 او رڈی جی خان میں 276کاشتکارو ں کوگرین ٹریکٹر دئیے جائیں گے -وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی -وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے پورٹل اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تمام خوش نصیبو ں کے نام ڈسپلے ہوں گے-ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے دفاترسے بھی گرین ٹریکٹر سکیم قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکارو ں کی لسٹ دستیاب ہوگی-وزیراعلی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500کاشتکارو ں کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی‘دریں اثناو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری نے ملاقات کی- ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور یو ایس ایڈ پنجاب چپٹر کی نمائندہ عریشہ بانوبھی موجود تھیں - باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا-تجارت، کلائمیٹ چینج، قابل تجدید انرجی، وویمن اکنامک ایمپاورمنٹ، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجی پریو ایس ایڈ کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں -