بھارت: خاتون نے کزن کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

بھارت: خاتون نے کزن کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

بھارت کے گجرات میں ایک خاتون پائل نے اپنے کزن کلپیش کے ساتھ مل کر اپنے شوہر بھاویک کو قتل کر دیا۔

 یہ واقعہ شادی کے صرف چوتھے روز پیش آیا، جس کے بعد گاندھی نگر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس تفتیش کے دوران پائل اور کلپیش نے اعتراف کیا کہ پائل اپنے شوہر سے محبت نہیں کرتی تھی اور اپنے کزن سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ملزمان کے مطابق، قتل کے وقت بھاویک کو اغوا کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ پائل کو لینے اس کے والدین کے گھر جا رہا تھا۔ اغوا کاروں نے اس کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔ جب بھاویک دیر تک سسرال نہیں پہنچا، تو اس کے سسر نے اس کے والدین کو اطلاع دی کہ ان کا بیٹا ابھی تک نہیں آیا۔پائل اور اس کے کزن کلپیش نے مل کر اس قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کا انکشاف پولیس تفتیش میں ہوا۔ پولیس نے پائل اور کلپیش کو گرفتار کر لیا ہے۔