بھارت: شوہر سے داڑھی کے معاملے پر اختلاف، خاتون اپنے دیور کے ساتھ فرار

بھارت: شوہر سے داڑھی کے معاملے پر اختلاف، خاتون اپنے دیور کے ساتھ فرار

بھارتی علاقے میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عرشی اپنے دیور کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی کی شادی 7 ماہ قبل شاکر نامی شخص سے ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے اپنے شوہر سے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی تھی۔شاکر کے مطابق شادی کے فوراً بعد عرشی نے اس سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔ شاکر نے کہا کہ عرشی نے مجھ پر داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور یہ بات اس کے خاندان کے ساتھ بھی شیئر کی تھی، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔اس دوران، عرشی کا اپنے چھوٹے دیور کے ساتھ تعلق شروع ہوگیا اور دونوں 3 فروری کو گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شاکر نے بتایا کہ انہوں نے خود عرشی کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، پھر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شاکر کا کہنا ہے کہ عرشی کے اہل خانہ نے اس سے لاتعلقی ظاہر کی ہے اور عرشی نے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔یہ معاملہ بھارتی معاشرتی اور خاندانی تعلقات میں دباؤ اور پیچیدگیاں پیدا کرنے والے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔