برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں برازیل کی فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑیں گے۔
اس وقت موجود صدر ایڈنالڈو روڈریگز کی جگہ لینے کے لیے وہ امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں گے۔رونالڈو نے گلوبو اسپورٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا مقصد برازیلین فٹبال ٹیم کے وقار کو دوبارہ بحال کرنا ہے، جو ماضی میں دنیا بھر میں سر فہرست تھی، مگر آج دوسرے ممالک نے اس پر تسلط جما لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برازیل میں کلبز کے معاہدوں پر پابندی یا اس کے حل کے بغیر فٹبال پیچھے رہ جائے گا۔رونالڈو، جو 1994 اور 2002 میں برازیل کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، اس سے قبل برازیل کے کروزیرو کلب کے 90 فیصد حصص کے مالک تھے، جسے انہوں نے رواں سال کے شروع میں فروخت کر دیا تھا۔