پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی فٹبال میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
سعودی سپر کپ کے فائنل میں النصر اور النصر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں، جو مقررہ وقت میں 2-2 سے برابر رہا اور پنالٹی شوٹ آؤٹ میں الاہلی نے 5-3 سے فتح حاصل کی، رونالڈو نے اپنا تاریخی 100واں گول النصر کے لیے اسکور کیا۔رونالڈو کی یہ شاندار کارکردگی انہیں دنیا کے پہلے فٹبالر کے طور پر تاریخ میں درج کراتی ہے جنہوں نے 4 مختلف کلبز کے لیے 100 یا اس سے زائد گول اسکور کیے:
ریال میڈرڈ: 450 گولز
مانچسٹر یونائیٹڈ: 145 گولز
یوونٹس: 101 گولز
النصر: 100 گولز
علاوہ ازیں، انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز بھی کیے ہیں۔ 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو کی یہ کامیابی انہیں فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہے۔رونالڈو کی عمر 40 سال ہے اور وہ اب بھی عالمی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی سے کھیل کے معیار کو بلند کر رہے ہیں۔