رونالڈو نے اپنی زندگی کے اس اہم فیصلے کے بارے میں بات کی ہے کہ وہ جلد فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے تاکہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں۔
40 سالہ اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کرنا مشکل ہوگا، لیکن وہ اس کے لئے تیار ہیں اور کافی عرصے سے اس کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے 952 گولز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور جلد 1,000 گولز کا ہدف حاصل کر کے کھیل سے رخصت ہوں گے۔رونالڈو نے اپنے سابقہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اب بھی کلب کے نتائج دیکھتے ہیں اور ان کی حالت دیکھ کر دل آزاری ہوتی ہے، خاص طور پر گزشتہ سیزن میں جب کلب خراب پوزیشن پر تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں فٹ بال کے ایڈرینالائن کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ کسی بھی چیز سے منفرد ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بچوں اور خاندان کے لیے زیادہ وقت گزارنے کے لئے تیار ہیں، اور مستقبل کے لئے پرامید ہیں کہ حالات بہتر ہوں گے۔