کرسمس : کرسچن کالونی اور گرجا گھروں کی نگرانی سخت

میو ہسپتال کے بلڈ بنک سٹاف نے پولیس چوکی میو ہسپتال کے ہمراہ کیک کاٹا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)میو ہسپتال کے بلڈ بنک سٹاف نے پولیس چوکی میو ہسپتال کے ہمراہ کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیااس موقع پر انچارج چوکی میو ہسپتال خرم جٹھول ،دانیال جارج انچارج بلڈ بنک اور بلڈ بنک شفٹ انچارج ذیشان ہمراہ موجود تھیکرسچن کمیونٹی میڈیکل سٹاف نے حفاظت پر مامور جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی پولیس ترجمان کے مطابق انچارج چوکی میو ہسپتال خرم جٹھول کی طرف مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ایس پی سٹی کے مطابق کرسمس کے حوالہ سے تمام کرسچن کالونی اور گرجا گھروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہیکرسمس اور نیو ائیر کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پر عزم ہیں