لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرامز کے دوران پولیس نے ہائی الرٹ رہ کر سکیورٹی فرائض انجام دیئے۔ آئی جی نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ لاہور پولیس نے شہر بھر کے گرجا گھروں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے۔ 2344 پولیس افسرو اہلکار وں نے فرائض انجام دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نیسینٹ انتھونی چرچ، میری چرچ انارکلی، کیتھیڈرل چرچ و دیگر گرجا گھروں کا دورہ کیا اورسکیورٹی کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی نے چرچ انتظامیہ سے ملاقات پرکہا گرجا گھروں کے اطراف م ئوثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہری سکیورٹی انتظامات پر تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری اطلاع دیں۔