2276 پولیس افسر اور جوان تعینات کئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز فیلڈ میں رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں دعائیہ تقریبات کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہیجہاں 2276 پولیس افسران اور جوان تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود فیلڈ میں موجود رہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں قائم گرجا گھروں کا دورہ کیاڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور چرچ انتظامیہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر فیصل کامران نے شہر بھر میں کیے گئے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ سپروائزری افسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور چرچ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس بلا تفریق مکمل جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔