لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی فیاض حسین نیپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی فیاض حسین کے مطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے 2عدد موٹر سائیکل، لاکھوں مالیت کیموبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیاملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہیملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔