متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا حسنین سلیم نے اے ایس آئی خالد محمود کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا حسنین سلیم کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے14موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان گلیوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھیملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہیملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا