امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ، اقلیتی حقوق پر بات چیت

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ، اقلیتی حقوق پر بات چیت

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے وفد کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ کیا۔

 اس دوران امریکی سفیر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ گوردوارے کا معائنہ کیا اور وہاں مذہبی رسومات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔وفد کو تحفے کے طور پر "چادر صاحب" یا "کِرپان چادر" پہنائی گئی۔ امریکی وفد نے اقلیتی برادری کے حقوق، اقلیتی کارڈز کے اجرا اور ان کی فلاح و بہبود پر بات چیت کی۔ قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے اقلیتی برادری کو شناخت اور حقوق فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہا اور اس حوالے سے تعاون کی پیشکش کی۔صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے اس دورے کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستانی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل میں عزم کو ظاہر کرنے کا موقع قرار دیا۔