ایران ڈیل چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے؛امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران ڈیل چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے؛امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی فوج نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ایران ڈیل کے لیے بات چیت جاری ہے۔

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر بلیک میلنگ ختم ہو گئی، اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کھولے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، اور امریکا نے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔ انہوں نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے بارے میں کہا کہ ان کا کوئی پتہ نہیں اور اگر زندہ بھی ہیں تو حالت خراب ہے۔ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران کیے گئے اقدامات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 9 طیارے گرائے گئے اور انہوں نے جنگ روک کر 30 سے 50 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں فوجی کارروائی کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ چند ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا فوری چیلنج ہوگا۔