وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیے، جیل میں ڈالنے کے بارے میں نہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے سول نافرمانی کی کال کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے کام میں مصروف ہیں۔مراد علی شاہ نے صوبوں کے مشترکہ کام کی اہمیت پر زور دیا اور سندھ کے پانی کے مسئلے پر کینال کے حوالے سے سی سی آئی میں کیس کی موجودگی کی تصدیق کی، تاہم کہا کہ ابھی تک اس پر کوئی عملی کام نہیں ہو رہا۔
شہید جان محمد کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قاتل پکڑے جائیں گے، اور شکارپور کے کچے میں کامیابیوں کا ذکر کیا جہاں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ کلیئر کیے گئے علاقوں میں روڈ، اسپتال اور اسکول جیسے بنیادی ڈھانچے پر کام کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔