کراچی ماربل سٹی کے قیام میں مزید سستی نہیں ہونی چاہیے: مراد علی شاہ

کراچی ماربل سٹی کے قیام میں مزید سستی نہیں ہونی چاہیے: مراد علی شاہ

سندھ حکومت نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا ہے، جس کا مقصد صوبے کی معیشت کو مزید مستحکم کرنا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) قائم کر کے معیشت کی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی ماربل سٹی کے منصوبے میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس سے نہ صرف صوبے کی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ 10 ہزار نئے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس منصوبے کو مقامی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا محلِ وقوع انڈسٹریل ترقی کے لیے انتہائی سازگار ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نجی شراکت دار 2 سال میں اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی ماربل سٹی منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اور اب مزید کسی سستی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔یہ منصوبہ سندھ کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور نہ صرف کراچی بلکہ پورے صوبے کے عوام کے لیے معاشی فوائد کا باعث بنے گا۔ اس کے علاوہ، یہ منصوبہ کراچی میں ماربل اور اسٹون کی صنعت کو بھی عالمی سطح پر فروغ دے گا۔