ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں کہیں بھی گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتی اور خیبرپختونخوا میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مؤقف بھی واضح ہے کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی اس کا خیرمقدم کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، ایسے حالات میں پی ٹی آئی کو سوچنا چاہیے کہ وہ ملک کو کس سمت لے جانا چاہتی ہے۔