سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ای چالان کی معافی کی ہدایت جاری کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ جو بھی دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، اسے چالان ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے انہیں ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت تیار کردہ رپورٹ پیش کی ہے، جس کے مطابق 35 سرکاری گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں، جن میں سیٹ بیلٹ، جمپنگ ریڈ لائیٹس، ٹینڈگلاسز اور موبائل کے استعمال پر کارروائی شامل ہے۔اس سلسلے میں، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بھی بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے پر 28 اکتوبر کو پولیس کی ایک گاڑی کا چالان کیا گیا، کیونکہ ڈرائیور نے گارڈن لیاری ایکسپریس وے پر دو مقامات پر سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے، اور انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں تاکہ سب کے حقوق محفوظ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، اگر کوئی شہری پہلی بار ای چالان کا سامنا کرے، تو وہ 10 دن کے اندر رابطہ کرکے معافی اور فیس معاف کروا سکتا ہے۔ پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔