کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی

کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں عدنان اور نقیب اللہ شامل ہیں، جن کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال اور پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔