بنوں: دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

بنوں: دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں، ضیاء اللہ اور رحیم اللہ، کو شہید کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ چوکی دہشت گردوں کے نشانے پر رہی ہے اور یہ تیسرا حملہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور اس کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پولیس حکام نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔