لندن میں فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے،جنگ بندی کا مطابلہ
غزہ،لندن (آئی این پی )غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں 4 اسکولوں سمیت متعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں اسکول پر اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوئے۔دوسری جانب برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دبائوڈالنے اور تل ابیب کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا