ملک کے 97 منتخب اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے گزشتہ روز ملک بھر کے 97 منتخب ہائی رسک اضلاع میں 2 سے 8 نومبر تک جاری رہنے والی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر سال 2026 کی تیسری ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازکیا۔انہوں نے کہا پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح ہے اور ہم ملک بھر میں پولیو وائرس کی منتقلی مکمل طور پر روکنے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ویکسینیشن کے عمل میں کوئی بچہ محروم نہیں رہنا چاہیے۔