ملک بھر میں13اکتوبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

پولیو ویکسین مکمل محفوظ ہے ‘ عازمین حج بھی اس کو پی کر جاتے ہیں: عائشہ رضا فاروق
اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر میں 13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی مہم کا آغاز ہو گا ۔ مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ستمبر 2004 سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں