ملک بھر میں 2025 کی چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران  4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
اسلام آباد (آن لائن)  ملک بھر میں بچوں کو معذور کرنے والے خطرناک پولیو وائرس کے خلاف 2025 کی چوتھی قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، یہ مہم 13 سے 19 اکتوبر تک 159 اضلاع میں جاری رہے گی، جس کا ہدف 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاناہے ہے۔ مہم کے دوران بچوں کی قوت مدافعت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انہیں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔