اڈیالہ جیل میں انسداددہشت گردی عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم سنایا، ایمان مزاری اور ہادی علی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا
اسلام آباد(آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک)انسداددہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا، ایمان مزاری اور ہادی علی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔عدالت کیجانب سے کچھ دیر قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، ایمان مزاری اور ہادی علی پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔دریں اثناء شیری مزاری نے بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی کو سزا سنائے جانے کے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے جج نے 13 سال کی سزا دی ہے، لگتا ہے دونوں بڑے دہشتگرد ہیں۔داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایمان اور ہادی دونوں نے ایک ایک الزام غلط ثابت کیا۔ کوئی گواہ مستند شواہد پیش نہ کر سکا۔ اس مقدمہ میں دہشتگردی کا کوئی ایشو ہی نہیں۔