جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان و دیگر پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

 راولپنڈی(آئی این پی )جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسدادد ہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔