سانحہ 9مئی: حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت 32پی ٹی آئی کارکنوں پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

 کراچی (آئی این پی )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجا اظہر سمیت 32کارکنوں سانحہ 9مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبروتحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف سانحہ 9مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجا اظہرسمیت 32کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔