شاہد خاقان عباسی نے26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  اسلا م آباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔دائرکردہ درخواست  میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکاجائے، ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے، 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔  بق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اٹارنی نے درخواست بیرسٹر معیز جعفری کے توسط سے دائر کی ہے۔