حکومت ناکام، عدلیہ پر سوالات‘آئی ایم ایف رپورٹ عوام سے چھپائی گئی:پریس کانفرنس
اسلام آباد(یواین پی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے حکومت گورننس اور کرپشن کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں عدلیہ پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت نے رپورٹ عوام سے چھپائی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنما مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور کرپشن کے حوالے سے آئی ایم ایف نے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں ان باتوں کا ذکر کیا گیا ہے جو ملک کی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انہی باتوں کا نچوڑ ہے جو ہم باتیں ہم کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کوئی نئی باتیں نہیں تھیں۔ حکومت گورننس کو بہتر نہیں کر سکی نہ ہی کرپشن کو کنٹرول کر سکی ہے۔ آئی ایم کی رپورٹ میں عدلیہ پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کو ہمیں سنجیدگی سے لینا ہوگا۔