اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو انتخابات ہارے ہوئے ہیں، اپوزیشن کو اپنی اے پی سی کرنی چاہیے
اسلام آباد(آن لائن) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے۔ پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیدا کرنا ہے جبکہ زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا۔ حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے۔ جبکہ اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو انتخابات ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں بہت بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اور 6 سال بڑے لوگوں کو کرسیوں کے بجائے ملک کا سوچنا ہو گا۔ اپوزیشن کو تو کم از کم اپنی اے پی سی کرنی چاہیے۔