سندھ ہائیکورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت سے انکار

کراچی(آئی  این پی )سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس جنید غفار نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ معیز جعفری عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے کہا تھا فوری نوعیت کا معاملہ ہوا تو سنیں گے ورنہ جرمانہ لگائیں گے، جس بنچ میں کیس لگا تھا اور جس بنچ نے اجازت دی تھی وہی بنچ سنے گا۔