سرگودھا میں میلو وال سے دھوری روڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک بھوسے سے لدا ہوا تھا، جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔ ٹرک پر 12 مزدور سوار تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی، محمد عدیل، علی اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی افراد میں محمد سلمان (20)، عامر (19)، محمد اکبر (18)، محمد نعمان (25)، محمد رمضان (22)، تصور عباس (27)، عنایت اللہ (27) اور محمد نزاکت (21) شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لے لیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دی جا رہی ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔