کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بس اچانک الٹ گئی، جس کے باعث بس میں سوار کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور ان کی حالت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ چند افراد کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی مزید تفصیلات اور اصل سبب کا تعین کرنے کے لیے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔