سہیل خان کا حیران کن تبدیلی کا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش کے بعد اداکار نے اصل وجہ سامنے لے آئی

سہیل خان کا حیران کن تبدیلی کا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش کے بعد اداکار نے اصل وجہ سامنے لے آئی

بالیوڈ اداکار اور فلمساز سہیل خان نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کے بعد مداحوں کی طرف سے کی جانے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک یا کسی قسم کے فیٹ برنرز کا استعمال نہیں کیا۔
حالیہ انٹرویو میں سہیل خان نے وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اس تبدیلی کے پیچھے نہ اوزیمپک تھا اور نہ ہی کوئی فیٹ برنر۔ انہوں نے بتایا کہ رئیلٹی شو ’الائنس‘ میں داخل ہونے کے پہلے ہی ہفتے انہیں پیٹ کی بیماری کا سامنا ہوا، جس کے باعث ان کی خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی آئی۔اداکار کے مطابق، شو کے دوران ابتدائی دنوں میں گھٹن کا سامنا بھی ہوا، مگر ساتھی امیدواروں کی مدد سے وہ پانچ ہفتے تک شو میں حصہ لیتے رہے۔سہیل خان نے بتایا کہ شو کے چیلنجز سے نمٹنے اور خود کو متحرک رکھنے کے لیے انہیں اپنی خوراک پر قابو پانا پڑا، جس کی وجہ سے ان کا وزن بتدریج کم ہوا۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ شو کے دوران ان کا وزن 12 کلو کم ہوا، اور یہی تبدیلی ان کی جسمانی حالت میں واضح طور پر نظر آئی۔واضح رہے کہ شو کے اختتام پر سہیل خان کی بدلتی ہوئی جسمانی صورت نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد کچھ افراد نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے قیاس کیا کہ انہوں نے وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کی ہیں۔