بھارتی ریپر بادشاہ نے وزن میں غیر معمولی کمی کر کے مداحوں کو حیران کن تبدیلی دکھا دی

بھارتی ریپر بادشاہ نے وزن میں غیر معمولی کمی کر کے مداحوں کو حیران کن تبدیلی دکھا دی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے ریپر و گلوکار بادشاہ نے اپنے وزن میں زبردست کمی کر کے مداحوں کو حیران کن تبدیلی دکھائی۔

گلوکار بادشاہ نے گزشتہ اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے سے زیادہ سلم اور اسمارٹ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں بادشاہ کی جسمانی تبدیلی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جس کی وجہ ان کے وزن میں کمی ہے۔ ویڈیو کی تشہیر میں بادشاہ نے اپنے کلوتھنگ برانڈ کی تشہیر بھی کی۔بادشاہ کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ’اوزیمپک‘ سے متعلق بحث چھڑوا دی ہے، کیونکہ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی وزن میں کمی کے لیے اوزیمپک جیسے انجیکشنز کا استعمال کیا ہے۔ پوسٹ کے بعد، ان کے مداحوں اور فالوورز نے مختلف رائے کا اظہار کیا، کچھ نے اسے ان کے زبردست کم بیک کی کامیابی قرار دیا، جبکہ کچھ نے انجیکشنز کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔بادشاہ کا یہ کم بیک اور وزن میں کمی کی ویڈیو ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی تبدیلی کا پیغام ہے۔