شادی کے بعد رمشا خان کی پردے کے پیچھے رہنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

شادی کے بعد رمشا خان کی پردے کے پیچھے رہنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن علیشا خان کی شادی کے دوران چہرہ چھپانے اور شادی کے بعد کیمرے سے دور رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت دی ہے۔

 رمشا خان نے بتایا کہ ان کے شوہر یا سسرال کی طرف سے ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ یہ فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب کیمرے کے سامنے آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر موضوع بنانے کی بجائے ایک عام شہری کی طرح نجی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے بارے میں زیادہ قیاس آرائیاں نہ ہوں۔یاد رہے کہ رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں زیادہ تر شرکت نہیں کی تھی، مگر ایک تقریب میں انہیں ماسک اور چشمہ پہنے چہرہ چھپائے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا شادی کے بعد ان کے شوہر خوشحال خان یا سسرال کی جانب سے ان کے عوامی سطح پر سامنے آنے پر کوئی پابندی لگائی گئی ہے۔