کراچی: پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر جماعت کے کارکنان دھرنے کے پنڈال میں موجود ہیں، جہاں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔اسی طرح کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی گورنر ہاؤسز کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنان دھرنا دے رہے ہیں، اور یہ احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔گزشتہ روز جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر اور لیوی ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔
احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ جاری ہے، اور جماعت اسلامی کے قیادت کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول اور لیوی ٹیکس کے معاملے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔