لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف فیصل چوک مال روڈ پر جاری دھرنا 30ویں روز میں داخل ہوگیا، تاہم دھرنے میں شرکاء کی تعداد کم رہی اور احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بدستور بند ہے۔
فیصل چوک پر دھرنے کے مقام پر ٹینٹ اور کرسیاں موجود ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔دوسری جانب پٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔ مال روڈ پر دھرنا برقرار رہنے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔