ڈکیٹ گینگ کے 2 ارکان دھرلئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے متحرک ڈکیٹ گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عرفان عرف رانجھا کو ساتھی پریم سمیت شمشان گھاٹ 100 فٹ روڈ سے گرفتار کر کیان سے ہزاروں روپے نقدی، پستول بمہ گولیاں 2 قیمتی موبائل فون اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان عرف رانجھا سے برآمد موٹرسائکل کا مقدمہ مصری شاہ میں درج تھا۔