لاہور(کرائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقے گجومتہ کے قریب سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے ۔گیس لیکج پر سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔زخمیوں میں حسنات بی بی اور اسکاخاوند راحیل شامل ہیں ۔