اہلکار اسماعیل ملزمان سے ملاقات کروانے کے عوض رقم وصول کرتا تھا
بھکاری ایکٹ اور بدعنوانی کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)حوالات کی نگرانی پر مامور اہلکار خود حوالات بندکر دیا گیا،ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار اسماعیل ملزمان سے ملاقات کروانے کے عوض رقم وصول کرتا تھا۔اہلکار کے خلاف بھکاری ایکٹ اور بدعنوانی کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ نمبر 4490/26 درج کیا گیا۔ملزم اہلکار کو گرفتار کر کے اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس وردی کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے والوں کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔شہریوں سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کرنے والے اہلکار کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ وردی کی عزت پر حرف لانے والے عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایماندار افسران اور اہلکار محکمہ کا فخر جبکہ کرپٹ عناصر قانون اور احتساب کا سامنا کریں گے۔