کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایدھی کے مطابق دونوں ملزمان کو اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوایا جائے گا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔