کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(آئی این پی ) کراچی علاقے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔تفصیل کے مطابق وارلی روڈ چڑیا گھر کے قریب پولیس گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، جن کی شناخت سلیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راونڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر فلیٹ سے لڑکی کی گولی لگی لاش ملی ہے۔پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت ثمرین 22 سالہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر والد کے پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق متوفی لڑکی ذہنی دبا کا شکار تھی، واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔