پولیس ٹیم کی محلے داروں اور دیگر قریبی لوگوں سے ٹارگٹ کلر کے حوالے سے پوچھ گچھ
لاہور(کرائم رپورٹر)دہشت گرد باپ بیٹے کی مقابلے میں ہلاکت کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی جوائنٹ ٹیم ٹارگٹ کلر طارق کی گرفتاری کے لیے آزاد کشمیر بھی پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے باغ شہر پہنچی ہے، پولیس ٹیمیں موٹر وے اور دیگر شاہراہوں کی ٹریکنگ کے ذریعے آزاد کشمیر پہنچی ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم ٹارگٹ کلر کے محلے داروں اور دیگر قریبی لوگوں سے ٹارگٹ کلر کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ٹارگٹ کلر طارق وقوعہ کے روز بادامی باغ اور نواں کوٹ دونوں مقامات پر فائرنگ میں ملوث تھا، فائرنگ کے واقعات کے بعد باپ بیٹے سے الگ ہوکر فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کی گرفتاری کے لیے متعدد پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔