کولمبیا میں ٹارگٹ کلر خاتون گرفتار

 بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا میں ٹارگٹ کلر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ خاتون کو اپنے سابق بوائے فرینڈ سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کیرن جولیتھ اوجیڈا روڈریگز نامی خاتون جو لا مونیکا کے نام سے مشہور ہے جس کے معنی دی ڈول ہے کو متعدد ہائی پروفائل قتل کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔