مریم نواز اسلام آباد،مری کا دورہ مکمل کرکے لاہور واپس پہنچ گئیں

لاہور(زیڈ این این )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اسلام آباد،مری  کا دورہ مکمل کرکے لاہور واپس پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایٔرپورٹ پہنچیں، جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا روانہ ہوگئیں۔مریم نواز شریف نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہاؤس مری میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اجلاس میں پارٹی امور سمیت مختلف سیاسی اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب لاہور واپس پہنچیں، جہاں وہ معمول کے سرکاری امور انجام دیں گی۔