نواز شریف کی کشمیر پوائنٹ رہائشگاہ آمد،مریم نواز بھی مری پہنچ گئیں،کشمیرمیں حکومت سازی پر آج مشاورت

نواز شریف  آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے سرگرم 
 اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت اہم وفاقی وزرا، سینئر پارٹی رہنمائوں اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی شرکت کرینگے وی آئی پی آمدورفت کے پیش نظر مری میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات 
مری (خصوصی رپورٹ) ن لیگ کے صدر نواز شریف چھانگلہ گلی سے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش پہنچ گئے جبکہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف بھی مری پہنچ گئیں، آج ہفتہ کے روزمیاں نواز شریف نے گورنمنٹ ہائوس کشمیر پوائنٹ میں ایک اہم پارٹی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی جائے گی۔سابق وزیراعظم اورقائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف، جو گزشتہ کئی روز سے چھانگلہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پر قیام پذیر تھے، گزشتہ روز چھانگلہ گلی سے مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بھی مری پہنچ گئیں۔میاں نواز شریف نے آج گورنمنٹ ہائوس کشمیر پوائنٹ میں اہم پارٹی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت اہم وفاقی وزرا، سینئر پارٹی رہنمائوں اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی کی آمد متوقع ہے۔ وی آئی پی آمدورفت کے پیش نظر مری میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔