مری (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری میں ایک روز قیام کے بعد پیر کو بذریعہ مری ایکسپریس وے اسلام آباد روانہ ہوئیں۔ وزیراعلیٰ گزشتہ روز اتوار کی شام مری پہنچی تھیں جہاں انہوں نے کشمیر پوائنٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک رات قیام کیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی گزشتہ کئی روز سے کشمیر پوائنٹ مری میں قیام پذیر ہیں۔