ریسٹورنٹ میں پانچ ہزار بل دیا ‘صفائی کی تعریف ،کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی نجی رہائش گاہ میں قیام کریں گی
مری(آن لائن)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ایکسپریس وے کے ذریعے مری پہنچ گئیں‘پھری کے مقام پر کورنگ ویو ریسٹورنٹ میں وزیر اعلی نے خود کافی بنائی، ریسٹورنٹ میں پانچ ہزار بل دیا اور صفائی ستھرائی کی تعریف کی،کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی نجی رہائش گاہ میں قیام کریں گی،ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) پہلے ہی گزشتہ روز مری میں موجود تھے،مبینہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب آج گورنمنٹ ہاس کشمیر پوائنٹ میں مری کی ترقی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گی،اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام شرکت کریں گے،جہاں مری کی انفراسٹرکچر بہتری،سیاحت کے فروغ اور شہری سہولیات کے امور پر غور کیا جائیگا،وزیر اعلی کی آمد کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ شہر کی بعض خراب سڑکوں پر ہنگامی بنیادوں پر پیچ ورک بھی کیا گیا